اسلام آباد: سپریم کورٹ کے باہر اپوزیشن کی جانب سے وزیراعظم نواز شریف کو شدید تنقید کا نشانہ بنایا گیا ۔ تحریک انصاف کے رہنما نعیم الحق نے شکوہ کیا شریف خاندان پر جماعت اسلامی اور عوامی لیگ نے بھی کیس کیا لیکن حکومت صرف عمران خان کو نشانہ بنا رہی ہے۔ فواد چودھری نے کہا وزیراعظم اداروں کو الزام دینے کے بجائے استعفیٰ دیں۔
سراج الحق نے مشورہ دیا وزیراعظم اداروں کو دھمکانا بند کریں اور ثبوت پیش کریں۔ عدالت نے انصاف دیا تو فیصلے چوکوں اور چوراہوں پر نہیں ہوں گے۔
شیری رحمان کی نظر میں وزیراعظم احتساب کو نہیں مانتے تو اس کا مطلب ہے کہ سپریم کورٹ کو نہیں مانتے۔ پیپلز پارٹی کا وزیراعظم اگر احتساب کو استحصال کہت تو کٹہرے میں کھڑا کر دیا جاتا۔
اپوزیشن رہنماﺅں کا کہنا ہے کہ وزیراعظم نواز شریف نے اپنی ذات کیلئے پورا ملک یرغمال بنا رکھا ہے۔ وزیراعظم کو کھل کر بات کرنا چاہئے جبکہ بتایا جائے کہ سازش کون کر رہا ہے اور کٹھ پتلی کی ڈوریاں کس کے ہاتھ میں ہیں۔
نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں