کراچی:معروف گلو کارعلی حیدراور اداکارہ نور کے سابقہ شوہر ولی حامد کے درمیان جھگڑے کی اطلاع ملی ہے ۔
تفصیلات کے مطابق اداکارہ نور معروف گلو کارعلی حیدر کے ساتھ ہوسٹن(امریکہ) کے ایک پروگرام میں ساتھ بیٹھی پائی گئیں جو کہ اداکارہ نور کے سابق شوہر کو ناگوار گزرا۔
واضح رہے کہ اداکارہ نور اور گلو کارعلی حیدر کے درمیان گہری دوستی اور خاصا میل ملاپ ہے۔اداکارہ نور کے سابقہ شوہر ولی حامد کو علی حیدر کے ساتھ ان کایہ میل ملاپ پسند نہیں تھا۔
اسی وجہ سے سنگرعلی حیدراو ر ولی حامد کے درمیان گزشتہ روز جھگڑاہوا۔ تاہم انتظامیہ نے فوری طور پر اس معاملے کوحل کروایا اور دونوں کے درمیان بیچ بچاؤ کروایا ،تاکہ کسی نا خوش گوار واقعے سے بچاجا سکے ۔
اداکارہ نور کی سابق شوہر ولی حامد کے ساتھ2010میں شادی ہوئی تھی جو کہ کامیاب نہ ہو سکی۔