اسلام آباد:سپریم کورٹ آف پاکستان نے حکومتی مطالبے پر جے آئی ٹی کی طرف سے اپنی رپورٹ کے ہمراہ پیش کردہ والیم10بھی کھول دیا ہے اور عدالت اس کا جائزہ لے رہی ہے ۔
پاناما کیس کی سماعت شروع ہوئی تو وزیراعظم کے بچوں کے وکیل کی طرف سے ایک مرتبہ پھر ہفتے کے روز برطانیہ میں سولیسٹر کی موجودگی کا دعویٰ کیا تو عدالت نے کہاکہ آپ کی بات نوٹ کرلی اور جے آئی ٹی رپورٹ کا والیم 10کھولنے کافیصلہ سناتے ہوئے طلب کرلیا۔تازہ ترین اطلاعات کے مطابق عدالت عظمیٰ والیم 10کا جائزہ لے رہی ہے ۔ جسٹس عظمت سعید کاکہناتھاکہ ہم کوئی بھی چیز خفیہ نہیں رکھنا چاہتے ، چھوٹی سے چھوٹی چیز بھی منظرعام پر لائیں گے اور معاملے کو منطقی انجام تک پہنچائیں گے ۔
یادرہے کہ جے آئی ٹی نے رپورٹ کا والیم 10 خفیہ رکھنے کی استدعا کی تھی اور موقف اپنایا تھا کہ مختلف ممالک اور اداروں کے درمیان ہونیوالی خط و کتابت وغیرہ کا ریکارڈ ہے اور یہ ملکی قومی و سلامتی کا معاملہ ہوسکتا ہے لہٰذا اسے خفیہ رکھیں ۔