سامیعہ شاہد قتل کیس، ناز شاہ نے وزیر اعظم کو خط لکھ دیا

09:53 AM, 21 Jul, 2017

لندن: سامیعہ شاہد قتل کیس میں پیش رفت کے لیے برٹش پاکستانی رکن پارلیمنٹ ناز شاہ نے وزیر اعظم نواز شریف کو خط لکھ دیا ہے۔ ناز شاہ نے وزیراعظم نواز شریف سے قانونی کارروائی تیز کرنے کی درخواست کی ہے۔

ناز شاہ کا کہنا ہے کہ وہ سامیعہ شاہد کے لواحقین کو انصاف دلوائے بغیر چین سے نہیں بیٹھیں گی۔

یاد رہے کہ بریڈ فورڈ ویسٹ کی رہائشی سامیعہ شاہد کو گزشتہ سال جولائی میں قتل کر دیا گیا تھا اور سامیعہ شاہد کا سابقہ شوہر چودھری شکیل قتل کے الزام میں گرفتار ہے۔

نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں

مزیدخبریں