پنجاب کے تمام تعلیمی بورڈز دہم جماعت کے نتائج کا اعلان 25جولائی کو کریں گے،ذرائع

08:42 AM, 21 Jul, 2017

لاہور:پنجاب بھر کے تمام تعلیمی بورڈز دہم جماعت کے نتائج کا اعلان 25جولائی کو کریں گے جبکہ طلبا و طالبات کو  آسانی سے نتائج  موبائل فون پر میسج کی صور ت میں بھی میسر ہو ں گے جس کے لئے بورڈز کی جانب سے ہر بورڈ نے کوڈ متعارف کروائے ہیں جہاں امتحان کے نتائج جاننے والے کو اپنا رول نمبر لکھ میسج کرنے پر فوری طور نمبر وں سے آگاہ کر دیا جائے گا ۔ 


کوڈذ مندرجہ ذیل ہیں 
گوجرانوالہ 800299،راولپنڈی 800296،لاہور 80029،فیصل آباد800240،بہاولپور 800298،سرگودھا 800290،ڈیرہ غازیخان800295،ساہیوال 800292،ملتان800293

نتیجہ حاصل کرنے والے امیدوار کو میسج کرنے پر1روپیہ 30پیسے ادا کرنے ہونگے ۔ 

نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں۔

مزیدخبریں