شریا گھوشال نے ”چکنی چنبیلی‘ ‘ جیسے گانوں سے توبہ کرلی

ممبئی: مایہ ناز بھارتی گلوکارہ شریا گھوشال نے بالی ووڈ فلم ‘اگنی پتھ’ کا مقبول گیت’چکنی چنبیلی’ جیسے گانوں سے دور رہنے کا اعلان کر دیا۔

01:19 AM, 21 Jul, 2017

ممبئی: مایہ ناز بھارتی گلوکارہ شریا گھوشال نے بالی ووڈ فلم ‘اگنی پتھ’ کا مقبول گیت’چکنی چنبیلی’ جیسے گانوں سے دور رہنے کا اعلان کر دیا۔
برطانیوی نشریاتی ادارے کی رپورٹ کے مطابق شریا گھوشال نے کہا کہ ’چکنی چنبیلی‘ ان کے لیے ایک میوزیکل تجربہ تھا جو پھوہڑپن کے آخری کنارے پر تھا۔ انھوں نے بتایا کہ اس نغمے کے دو مصرعوں پر انھیں اعتراض تھا اور فلم کے پروڈویسر کرن جوہر نے بھی ان سے اتفاق کیا تھا اور پھر اسے گانے سے خارج کر دیا گیا۔ان کا کہنا تھا کہ ہر چیز کی ایک حد اور معیار ہوتا ہے۔ چنبیلی کے بعد بھی مجھے اسی طرح کے کئی گانے ملے جن کے الفاظ سنتے ہی مجھے لگا کہ میں یہ نہیں گا پاؤں گی اور اسی لیے میں نے بہت سے نغموں کو ٹھکرا دیا۔’
ان کا مزید کہنا تھا کہ ہمارا ملک ابھی بھی ترقی کر رہا ہے اور خواتین سے منسلک بہت سے مسائل ہیں۔ عزت و احترام جیسے بنیادی حقوق بالکل نہ کے برابر ہیں۔ میرے گائے ہوئے گیت 16 سال سے کم عمر کے چھوٹے بچے بھی سنتے ہیں، اگر ایسے گانوں کم میں نے آواز دی تو وہ بھی یہ نغمے گائیں گے۔ کہیں نہ کہیں یہ بچوں کے ذہن میں نقش ہو جائے گا۔ میں بطور فنکار ایک ذمہ داری محسوس کرتی ہوں لہذا ایسے گانوں سے دور رہتی ہوں۔‘یادر رہے کہ شریا گھوشال نے اپنے کیریئر میں صرف دو ایسے گانے گائے ہیں۔ ‘چکنی چنبیلی’ اور ’ڈرٹی پکچر‘ فلم کا گیت ‘ او لا لا او لا لا’، ان گانوں کو وہ مزاحیہ سمجھتی ہیں۔

مزیدخبریں