پاکستان کو مشرق وسطیٰ کے دو بینکوں سے ایک ارب ڈالر کا قرض حاصل ہوگا: وزیر خزانہ

10:49 PM, 21 Jan, 2025

نیوویب ڈیسک

اسلام آباد: وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ پاکستان کو مشرق وسطیٰ کے دو بینکوں سے ایک ارب ڈالر کا قرض ملنے کی توقع ہے۔

ایک انٹرویو میں انہوں نے بتایا کہ پاکستان مشرق وسطیٰ کے دو بینکوں سے قرض کے معاہدے پر دستخط کرنے کے قریب ہے۔ اس معاہدے کے تحت پاکستان کو ایک ارب ڈالر کی رقم 6 سے 7 فیصد کی شرح سود پر فراہم کی جائے گی۔

وزیر خزانہ نے مزید کہا کہ آئی ایم ایف کا وفد فروری میں پاکستان کا دورہ کرے گا تاکہ ملک کی معاشی صورتحال کا جائزہ لیا جا سکے۔

انہوں نے اس بات کا بھی ذکر کیا کہ ملک کی معیشت کی کمزوریوں کو دور کرنے کے لیے یہ وقت انتہائی اہم ہے اور اس قرض سے مالی استحکام میں مدد ملے گی۔

مزیدخبریں