کسٹمز انفورسمنٹ لاہور کی سمگلنگ کے خلاف بڑی کارروائی

 کسٹمز انفورسمنٹ لاہور کی سمگلنگ کے خلاف بڑی کارروائی

لاہور: کسٹمز انفورسمنٹ لاہور نے شاہ عالم مارکیٹ میں سمگلنگ کے خلاف ایک بڑی کارروائی کی ہے۔ کلکٹر کسٹمز انفورسمنٹ کی اطلاع پر کی جانے والی اس کارروائی میں مختلف برانڈز کے 1,154 نان ڈیوٹی سگریٹس کے کارٹون، شیشہ فلیور اور گٹکا برآمد کیا گیا۔

یہ برآمدات 648 ملین روپے مالیت کی ہیں اور یہ کارروائی کسٹمز کی سمگلنگ روکنے کی کوششوں کا حصہ ہے۔ کسٹمز حکام نے اس کارروائی کو کامیاب قرار دیتے ہوئے غیر قانونی سامان کی آمد روکنے کے عزم کو دوبارہ دہرایا۔

مصنف کے بارے میں