پاکستان میں سونا 300 روپے فی تولہ مہنگا، قیمتیں نئی بلندیوں تک پہنچ گئیں

06:10 PM, 21 Jan, 2025

نیوویب ڈیسک

کراچی: عالمی مارکیٹ میں سونے کی قیمتوں میں اضافے کے بعد پاکستان میں بھی سونے کی قیمتوں میں 300 روپے فی تولہ کا اضافہ ہوگیا۔

عالمی سطح پر فی اونس سونے کی قیمت میں 3 ڈالر کا اضافہ ہو کر یہ 2711 ڈالر تک پہنچ گئی، جس کے اثرات پاکستان میں بھی دیکھنے کو ملے۔

 اس اضافے کے باعث مقامی صرافہ بازاروں میں فی تولہ سونے کی قیمت 2 لاکھ 83 ہزار 200 روپے جبکہ دس گرام سونے کی قیمت 2 لاکھ 42 ہزار 798 روپے تک پہنچ گئی ہے۔

مزیدخبریں