الیکشن کمیشن کا بڑا اقدام: 18 اراکین کی رکنیت مالی گوشوارے جمع کرانے پر بحال

الیکشن کمیشن کا بڑا اقدام: 18 اراکین کی رکنیت مالی گوشوارے جمع کرانے پر بحال

اسلام آباد: الیکشن کمیشن نے مالی گوشوارے جمع کرانے پر سینیٹ، قومی اور صوبائی اسمبلیوں کے 18 اراکین کی رکنیت بحال کر دی ہے۔

الیکشن کمیشن کے مطابق جن اراکین کی رکنیت بحال کی گئی ہے، ان میں ایک سینیٹر، دو قومی اسمبلی کے اراکین، بارہ پنجاب اسمبلی کے اراکین، ایک سندھ اسمبلی کا رکن اور دو خیبرپختونخوا اسمبلی کے اراکین شامل ہیں۔ ان اراکین میں بلوچستان سے سینیٹر قاسم، لاہور سے ایم این اے میاں اظہر اور خواتین کی مخصوص نشست پر منتخب زینب بلوچ کی رکنیت بھی بحال کی گئی ہے۔

الیکشن کمیشن کا کہنا ہے کہ یہ رکنیت مالی گوشواروں کی تفصیلات جمع کرانے پر بحال کی گئی ہے۔

یاد رہے کہ الیکشن کمیشن نے مالی گوشوارے جمع نہ کرنے والے 139 پارلیمانی اراکین کی رکنیت معطل کر دی تھی، اور اب تک 45 اراکین کی رکنیت بحال ہو چکی ہے جنہوں نے گوشوارے جمع کرائے ہیں۔

مصنف کے بارے میں