اسلام آباد: وزیرِاعظم شہباز شریف نے فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) کے افسران کو نقد انعامات دینے کی سکیم کی منظوری دے دی ہے۔ اس سکیم کے تحت 30 ارب روپے مختص کیے گئے ہیں۔
ذرائع کے مطابق، یہ انعامات صرف انکم ٹیکس اور کسٹمز کے 1800 کیڈر افسران کو دیے جائیں گے۔ اس کے علاوہ، ایف بی آر نے انکم ٹیکس اور کسٹمز افسران کی آن لائن ویلیوایشن کا بھی نوٹیفکیشن جاری کیا ہے۔
21 جنوری کو ایف بی آر کے ریٹنگ اور ریوارڈ سسٹم کا ٹیسٹ رن ہوگا، جس میں افسران اپنے ہم پلہ، سینئرز اور جونیئرز کی رینکنگ کریں گے۔ یہ رینکنگ پانچ مختلف کیٹیگریز (A، B، C، D، E) میں کی جائے گی، اور ہر کیٹیگری میں 20 فیصد افسران کو شامل کرنا ضروری ہوگا۔
اے کیٹیگری کے افسران کو پانچ بنیادی تنخواہوں کے برابر انعامات دیے جائیں گے۔