ترکیہ کے ہوٹل میں آتشزدگی، 66 افراد ہلاک

05:51 PM, 21 Jan, 2025

نیوویب ڈیسک

تالکیا: ترکیہ کے شہر تالکیا میں ایک ہوٹل میں آتشزدگی کے واقعے میں 10 افراد ہلاک جبکہ 32 زخمی ہو گئے ہیں۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق، ترکیہ کے شمال مغربی علاقے میں واقع ایک 11 منزلہ ہوٹل میں رات تین بجے آگ لگی، جو دیکھتے ہی دیکھتے دیگر منزلوں تک پھیل گئی۔ رپورٹ کے مطابق، چوتھی منزل پر لگنے والی آگ نے ہوٹل کے دیگر حصوں کو بھی اپنی لپیٹ میں لے لیا، جس کے نتیجے میں 10 افراد ہلاک اور 32 زخمی ہو گئے۔

ہوٹل انتظامیہ کے مطابق، آگ لگنے کے دوران دو افراد نے عمارت سے چھلانگ لگانے کی کوشش کی، جس میں وہ ہلاک ہو گئے۔ اس وقت عمارت میں تقریباً 230 افراد موجود تھے، اور تاحال آگ پر قابو پانے کی کوششیں جاری ہیں۔

مزیدخبریں