بینچز اختیارات کیس مقرر نہ کرنے پر ایڈیشنل رجسٹرار کو او ایس ڈی بنا دیا گیا

05:47 PM, 21 Jan, 2025

نیوویب ڈیسک

اسلام آباد: عدالتی حکم کے باوجود بینچز اختیارات کیس کو سماعت کے لیے مقرر نہ کرنے کے معاملے پر سپریم کورٹ نے ایڈیشنل رجسٹرار جوڈیشل نذر عباس کواو ایس ڈی بنا دیا گیا ہے۔

رپورٹس کے مطابق، ایڈمن رجسٹرار پرویز اقبال کے دستخطوں سے نذر عباس کو او ایس ڈی بنانے کا نوٹیفکیشن جاری کیا گیا، جو رجسٹرار سپریم کورٹ کی منظوری کے بعد نافذ ہوا۔

نوٹیفکیشن میں نذر عباس کو فوری طور پر رجسٹرار آفس رپورٹ کرنے کی ہدایت کی گئی ہے، جب تک نیا حکم نہیں دیا جاتا۔

یاد رہے کہ جسٹس منصور علی شاہ کی سربراہی میں 3 رکنی بینچ نے عدالتی احکامات کے باوجود کیس کو مقرر نہ کرنے پر نذر عباس کو شوکاز نوٹس جاری کیا تھا۔

مزیدخبریں