سیف علی خان 6  دن بعد ہسپتال سے ڈسچارج

سیف علی خان 6  دن بعد ہسپتال سے ڈسچارج

ممبئی :بالی وڈ کے معروف اداکار سیف علی خان کو 6 دن بعد ہسپتال سے ڈسچارج کر دیا گیا ہے۔ بھارتی میڈیا کے مطابق، 54 سالہ اداکار کو 16 جنوری کو ممبئی کے علاقے باندرہ میں چوری کی کوشش کے دوران چاقو سے حملہ کیا گیا تھا، جس کے بعد انہیں ممبئی کے لیلاوتی ہسپتال منتقل کیا گیا تھا۔

سیف علی خان کی کامیاب سرجری کے بعد ڈاکٹروں نے انہیں مکمل صحت یابی کے لیے ایک ہفتے تک بیڈ ریسٹ کی تجویز دی ہے اور انہیں کسی قسم کے انفیکشن سے بچنے کے لیے لوگوں سے ملاقات نہ کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔

سیف علی خان کی صحت یابی کی خبریں ان کے مداحوں کے لیے خوشی کا باعث بنی ہیں، اور امید کی جا رہی ہے کہ وہ جلد مکمل طور پر صحت مند ہو جائیں گے۔

مصنف کے بارے میں