بلوچستان ژوب میں پاکستان میں دہشت گردی میں ملوث افغان شہری ہلاک

بلوچستان ژوب میں پاکستان میں دہشت گردی میں ملوث افغان شہری ہلاک

راولپنڈی :بلوچستان کے علاقے ژوب میں پاکستانی حکام نے دہشت گردی میں ملوث ایک افغان شہری کو ہلاک کرنے کا دعویٰ کیا ہے۔ ہلاک ہونے والے شخص کی شناخت محمد خان احمد خیل کے نام سے ہوئی ہے، جو افغان صوبہ پکتیکا کا رہائشی تھا۔

پاکستانی فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق، یہ کارروائی دہشت گردوں کے خلاف کی گئی، جس دوران افغان شہری کے پاکستان میں دہشت گردی کی سرگرمیوں میں ملوث ہونے کے ثبوت ملے ہیں۔

آئی ایس پی آر نے عبوری افغان حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ دہشت گردی کے خاتمے کے لیے اپنی ذمہ داری پوری کرے اور افغان سرزمین کو دہشت گردوں کے لیے استعمال ہونے سے روکنے کے لیے ضروری اقدامات کرے۔ پاکستان نے اس بات پر زور دیا کہ افغان حکومت کو دہشت گردوں کی پناہ گاہوں کے خاتمے کے لیے  اقدامات کرنا ہوں گے۔

مصنف کے بارے میں