وزیراعظم شہباز شریف کی قومی اسمبلی اجلاس میں شرکت پر ہنگامہ، نعرے بازی، ارکان کاشور شرابہ

وزیراعظم شہباز شریف کی قومی اسمبلی اجلاس میں شرکت پر ہنگامہ، نعرے بازی، ارکان کاشور شرابہ

اسلام آباد:وزیراعظم شہباز شریف کی قومی اسمبلی میں شرکت کے دوران ایوان میں شدید ہنگامہ دیکھنے کو آیا۔ اپوزیشن اور حکومت کے اراکین نے ایک دوسرے کے خلاف نعرے بازی شروع کر دی، جس کے باعث اسمبلی کی کارروائی متاثر ہوئی۔

وزیراعظم کی آمد پر اپوزیشن نے شدید احتجاج کیا، نعرے لگائے اور پلے کارڈز اٹھا کر اپنی نشستوں پر کھڑے ہوگئے۔ پی ٹی آئی کے اراکین نے بھی وزیراعظم کے خلاف نعرے لگائے، جن میں اپوزیشن لیڈر عمر ایوب بھی شامل تھے۔

دوسری طرف حکومتی اراکین نے وزیراعظم کے گرد گھیرا ڈال کر جوابی نعرے شروع کر دیے، جن میں وزیراطلاعات عطا تارڑ، ڈاکٹر طارق فضل اور حنیف عباسی شامل تھے۔ ن لیگ کے اراکین وزیراعظم اور اپوزیشن کے درمیان ایک دیوار بن کر کھڑے ہوگئے تاکہ کسی بھی ممکنہ تصادم کو روکا جا سکے۔

ایوان میں اتنے شدید شور کے باعث سپیکر کو کارروائی جاری رکھنے کے لیے ہیڈفون کا استعمال کرنا پڑا۔ اپوزیشن نے احتجاجاً ایجنڈے کی کاپیاں پھاڑ کر ایوان میں پھینک دیں، جبکہ پیپلز پارٹی کے اراکین اس تمام صورتحال سے لاتعلق نظر آئے اور اپنی نشستوں پر بیٹھے رہے۔