پنجاب میں پتنگ بازی پر مکمل پابندی، خلاف ورزی کرنے پر سخت سزا ہوگی

01:57 PM, 21 Jan, 2025

نیوویب ڈیسک

لاہور : پنجاب اسمبلی نے پتنگ بازی پر مکمل پابندی عائد کرنے کا بل منظور کر لیا ہے، جس کے تحت پتنگ بازی کو ناقابل ضمانت جرم قرار دے دیا گیا ہے۔ پنجاب میں پتنگ بازی کی ممانعت کا ترمیمی ایکٹ 2024 منظور ہو گیا ہے، اور اس قانون کے تحت خلاف ورزی کرنے والوں کو سخت سزائیں دی جائیں گی۔

پتنگ بازی، اس کی تیاری، فروخت اور نقل و حمل پر 5 لاکھ سے 50 لاکھ تک جرمانہ عائد کیا جائے گا۔ اس پابندی کا اطلاق پتنگوں، دھاتی تاروں، نائلون کی ڈوری، تیز دھار مانجھے والے دھاگوں سمیت تمام متعلقہ مواد پر ہوگا۔ پتنگ بازی کے حوالے سے مواد کی تیاری اور نقل و حمل پر بھی مکمل پابندی ہوگی۔

پنجاب میں پتنگ اڑانے والوں کو 3 سے 5 سال قید یا 20 لاکھ جرمانہ یا دونوں سزائیں دی جائیں گی، جبکہ پتنگ سازوں اور ٹرانسپورٹروں کو 5 سے 7 سال قید یا 50 لاکھ جرمانہ یا دونوں سزائیں دی جائیں گی۔ اس کے علاوہ پتنگ بازی میں ملوث بچوں کو پہلی بار 50 ہزار اور دوسری بار ایک لاکھ روپے جرمانہ کیا جائے گا۔

مزیدخبریں