محسن نقوی کی واشنگٹن میں خصوصی عشائیہ میں شرکت ، امریکی سینیٹرز اور کانگریس ممبران سے ملاقات

 محسن نقوی کی واشنگٹن میں خصوصی عشائیہ میں شرکت ، امریکی سینیٹرز اور کانگریس ممبران سے ملاقات

واشنگٹن : وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے واشنگٹن میں لنکن لبرٹی بال میں ہونے والی ایک خصوصی عشائیہ تقریب میں شرکت کی، جہاں ان کا پرتپاک استقبال کیا گیا۔ اس دوران وزیر داخلہ نے امریکی سینیٹرز، ممبران کانگریس اور اہم شخصیات سے ملاقاتیں کیں، جن میں سینٹر ٹومی ٹیوبر ویل، ممبر کانگریس کین کلورٹ، سابق برطانوی وزیراعظم لز ٹراس اور گورنر میسیپی فلپ برینٹ شامل تھے۔

محسن نقوی نے تقریب کے دوران امریکی سینیٹرز و ممبران کانگریس کو امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی صدارت سنبھالنے پر مبارکباد دی اور امریکی عوام کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔ انہوں نے کہا کہ آج امریکہ کے لیے ایک تاریخی دن ہے، اور امریکی عوام صدر ٹرمپ سے محبت کرتے ہیں۔

وزیر داخلہ نے مزید کہا کہ صدر ٹرمپ کے دور میں پاکستان اور امریکہ کے تعلقات کا ایک نیا باب شروع ہوگا اور دونوں ممالک کے تعلقات مزید مضبوط ہوں گے۔ ان کا کہنا تھا کہ وہ امریکی عوام کے لیے نیک تمناؤں کا اظہار کرتے ہیں اور توقع رکھتے ہیں کہ مستقبل میں دونوں ممالک کے تعلقات میں مزید بہتری آئے گی۔

مصنف کے بارے میں