سپریم کورٹ کے 3 ججز کا بینچز اختیارات کے کیس کی سماعت نہ ہونے پر چیف جسٹس کو خط

 سپریم کورٹ کے 3 ججز کا بینچز اختیارات کے کیس کی سماعت نہ ہونے پر چیف جسٹس کو خط

اسلام آباد: سپریم کورٹ کے تین سینئر ججز نے بینچز کے اختیارات کے کیس کی سماعت نہ ہونے پر چیف جسٹس یحییٰ آفریدی اور آئینی بینچ کے سربراہ جسٹس امین الدین خان کو خط لکھ دیا۔ جسٹس منصور علی شاہ، جسٹس عائشہ ملک اور جسٹس عقیل عباسی نے خط میں کہا کہ جسٹس عقیل عباسی کو 16 جنوری کو بینچ میں شامل کیا گیا تھا اور وہ سندھ ہائیکورٹ میں اس کیس کی سماعت کر چکے ہیں۔

ذرائع کے مطابق خط میں 20 جنوری کو کیس کی سماعت نہ ہونے پر اعتراض اٹھایا گیا اور پریکٹس اینڈ پروسیجر کمیٹی کے 17 جنوری کے اجلاس کا ذکر کیا گیا۔ جسٹس منصور علی شاہ نے کمیٹی کو آگاہ کیا کہ ان کا موقف ریکارڈ پر موجود ہے اور وہ کمیٹی میں پیش ہونے کی ضرورت محسوس نہیں کرتے۔

ذرائع کے مطابق جسٹس منصور علی شاہ نے کہا کہ کمیٹی سابقہ بینچ تشکیل دے کر 20 جنوری کو کیس کی سماعت فکس کر سکتی تھی، تاہم کیس کا نہ سننا جوڈیشل آرڈر کی خلاف ورزی ہے، جسے انہوں نے توہین عدالت قرار دیا۔

مصنف کے بارے میں