پنجاب کے سرکاری میڈیکل کالجز میں داخلوں کی پہلی سلیکشن لسٹ جاری

پنجاب کے سرکاری میڈیکل کالجز میں داخلوں کی پہلی سلیکشن لسٹ جاری

لاہور : پنجاب کے سرکاری میڈیکل کالجز میں داخلوں کے لیے پہلی سلیکشن لسٹ جاری کر دی گئی ہے۔ ایم بی بی ایس کی پہلی سلیکشن لسٹ یونیورسٹی آف ہیلتھ سائنسز کی ویب سائٹ پر دستیاب ہے۔ اس سلیکشن لسٹ کے مطابق، سرکاری میڈیکل کالجز کے لیے کم از کم میرٹ 94.3621 فیصد رکھا گیا ہے۔

اوپن میرٹ سیٹوں پر مختلف کالجز کا میرٹ مندرجہ ذیل ہے جس میں  کنگ ایڈورڈ میڈیکل کالج لاہور کا میرٹ 96.0727 فیصد   ، علامہ اقبال میڈیکل کالج لاہور کا  95.6091 فیصد ، سروسز انسٹیٹیوٹ آف میڈیکل سائنسز لاہور کا 95.2773 فیصد ، نشتر میڈیکل کالج ملتان 95.1591 فیصد اور راولپنڈی میڈیکل کالج راولپنڈی کا میرٹ  94.8091 فیصدرہا ہے۔


اس کے علاوہ امیر الدین میڈیکل کالج لاہور کا میرٹ  94.8091 فیصد رہا ، فاطمہ جناح میڈیکل کالج لاہور کا  94.7318 فیصد پنجاب میڈیکل کالج فیصل آباد کا  94.6409 فیصد ، قائد اعظم میڈیکل کالج بہاولپور کا 94.5864 فیصد ، گوجرانوالہ میڈیکل کالج گوجرانوالہ کا  94.5364 فیصد
اور ساہیوال میڈیکل کالج کا  94.4909 فیصدمیرٹ رہا ۔


البتہ خواجہ محمد صفدر میڈیکل کالج سیالکوٹ کا  94.4818 فیصد ، نواز شریف میڈیکل کالج گجرات کا  94.4364 فیصد ، سرگودھا میڈیکل کالج سرگودھا کا  94.4318 فیصد ، شیخ زید میڈیکل کالج رحیم یار خان کا  94.4167 فیصد ، ڈی جی خان میڈیکل کالج کا 94.3955 فیصد اور نارووال میڈیکل کالج کا میرٹ  94.3621 فیصد رہا ہے ۔


امیدوار یو ایچ ایس کی ویب سائٹ www.uhs.edu.pk پر تمام سلیکشن لسٹیں دیکھ سکتے ہیں۔ داخلہ پانے والے امیدواروں کے لیے ضروری ہے کہ وہ اپنی کالج فیس 23 جنوری تک جمع کروائیں۔ فیس کا چالان یو ایچ ایس ایڈمیشن پورٹل سے ڈاؤن لوڈ کیا جا سکتا ہے، اور فیس بینک آف پنجاب کے اکاؤنٹ میں آن لائن جمع کی جا سکتی ہے۔ فیس جمع کروانے اور جوائننگ دینے کے بعد ہی امیدوار کو داخلہ دیا جائے گا۔ دوسری سلیکشن لسٹ 24 جنوری کو جاری کی جائے گی۔

مصنف کے بارے میں