لاہور : پاکستان کی معروف اور خوبصورت اداکارہ صرحا اصغر کے ہاں اللہ کی رحمت کے طور پر بیٹی کی پیدائش ہوئی ہے۔ اداکارہ نے اس خوشی کا اعلان سوشل میڈیا پلیٹ فارم انسٹاگرام پر کیا۔ انہوں نے ایک ویڈیو شیئر کی جس میں بیٹی کی پیدائش تک کے خوشگوار لمحوں کی جھلکیاں شامل ہیں۔
ویڈیو کے کیپشن میں صرحا نے لکھا، "بلآخر میری ننھی پری گھر آ گئی۔" اس ویڈیو کو سوشل میڈیا پر بھرپور پذیرائی مل رہی ہے اور صارفین کی جانب سے بیٹی کی پیدائش پر مبارکبادیں دی جا رہی ہیں۔ یاد رہے کہ صرحا اصغر نے دسمبر 2020 میں کوویڈ لاک ڈاؤن کے دوران اپنے دیرینہ دوست عمر لالہ کے ساتھ شادی کی تھی، اور شادی کے تقریباً دو سال بعد نومبر 2022 میں اس جوڑی کے ہاں بیٹے کی پیدائش ہوئی تھی۔