ابو ظہبی ایک بار پھر دنیا کا سب سے محفوظ ترین شہر قرار

11:16 AM, 21 Jan, 2025

نیوویب ڈیسک

ابو ظہبی : ابو ظہبی نے دنیا کے سب سے محفوظ ترین شہروں کی نئی سال کی فہرست میں ایک بار پھر پہلے نمبر پر اپنی پوزیشن برقرار رکھی ہے۔ نمبیو ڈیٹا بیس کے سروے کے مطابق، 2025ء میں ابو ظہبی نے دنیا کے سب سے محفوظ شہر کا اعزاز حاصل کیا ہے۔

یہ مسلسل نواں سال ہے جب ابو ظہبی نومبیو کی 2017 سے جاری فہرست میں پہلے نمبر پر ہے۔ ابو ظہبی کی اس کامیابی کا سبب اس شہر کی جدید اور مؤثر سیکورٹی پلاننگ، حکمت عملیوں اور اقدامات کو قرار دیا جا رہا ہے، جن کی بدولت یہاں کی عوام اور زائرین کو مکمل تحفظ فراہم کیا جاتا ہے۔

مزیدخبریں