پاکستان سٹاک ایکسچینج میں کاروبار میں مثبت رجحان

10:48 AM, 21 Jan, 2025

نیوویب ڈیسک

کراچی : پاکستان سٹاک ایکسچینج میں کاروبار کا مثبت رجحان جاری ہے، جہاں کاروباری ہفتے کے دوسرے روز بھی مارکیٹ میں اچھا اضافہ دیکھا گیا۔ کاروبار کے آغاز پر ہنڈرڈ انڈیکس میں 500 سے زائد پوائنٹس کا اضافہ ہوا، جس کے بعد انڈیکس 1 لاکھ 16 ہزار 424 پوائنٹس کی سطح تک پہنچ گیا۔

یہ مثبت رجحان کاروباری ہفتے کے پہلے دن بھی برقرار رہا تھا، جب پاکستان سٹاک مارکیٹ میں 572 پوائنٹس کا اضافہ ہوا اور ہنڈرڈ انڈیکس 1 لاکھ 15 ہزار 844 پوائنٹس پر بند ہوا۔ سرمایہ کاروں کی جانب سے بڑھتے ہوئے اعتماد کی وجہ سے مارکیٹ میں مسلسل بہتری دیکھنے کو مل رہی ہے۔

مزیدخبریں