صدر اور وزیر اعظم کی ڈونلڈ ٹرمپ کو امریکا کے 47 ویں صدر بننے پر مبارکباد

 صدر اور وزیر اعظم کی ڈونلڈ ٹرمپ کو امریکا کے 47 ویں صدر بننے پر مبارکباد

اسلام آباد : پاکستان کے صدر آصف علی زرداری اور وزیر اعظم شہباز شریف نے ڈونلڈ ٹرمپ کو امریکا کے 47 ویں صدر بننے پر مبارکباد پیش کی ہے۔

صدر آصف زرداری نے ٹرمپ کو عہدہ سنبھالنے پر نیک خواہشات کا اظہار کرتے ہوئے ان کے لیے کامیابی کی دعا کی۔ وزیر اعظم شہباز شریف نے اپنے تہنیتی پیغام میں کہا کہ وہ ٹرمپ کو امریکی صدر کے طور پر عہدہ سنبھالنے پر مبارکباد دیتے ہیں۔ انہوں نے پاکستان اور امریکا کے درمیان پائیدار شراکت داری کو مزید مستحکم کرنے اور مل کر کام کرنے کے عزم کا اظہار بھی کیا ہے۔

شہباز شریف نے مزید کہا کہ دونوں ممالک نے اپنے خطے اور عوام کے لیے امن اور خوشحالی کی راہوں پر مل کر کام کیا ہے اور وہ مستقبل میں بھی اس تعاون کو جاری رکھنے کے خواہاں ہیں۔

مصنف کے بارے میں