لاہور : مسلم لیگ ن کی طرف سے بالاخر بلاول بھٹو زرداری کی تنقید کا جواب آگیا۔ کہا گالی اور گولی سیاست میں بھٹو نے متعارف کرائی۔بلاول ان کے جانشین ثابت ہو رہے ہیں۔
مسلم لیگ ن کے سینئر رہنما خواجہ سعد رفیق نے ایکس اکاؤنٹ پر کہا کہ چند ماہ پہلے تک وزیر اعظم شہباز شریف سے بہت کچھ سیکھنے کے دعوے کرنیوالا بلاول بازاری زبان پر اتر آیا ہے۔ سیاست میں گالی اور گولی بھٹو مرحوم نے متعارف کروائی ۔بلاول اس حوالے سے انکا جانشین ثابت ہو رہا ہے ۔
انہوں نے کہا کہ جتنا چاہے پیسا بہاؤ پنجاب تمہارے فریب میں نہیں آنیوالا! بدتمیزی کرو گے تو کہانی ایوب خان کے منہ بولے بیٹے سے شروع ہوکر ووٹ کا فیصلہ نہ مان کر پاکستان توڑنے اور پھر پہلی سول آمریت مسلط کرنے سے شروع ہوگی۔