عمران خان کو کہا بزدار اتنا ہی ایماندار ہے تو شوکت خانم کا انچارج لگادیں، اسے ہٹانے کی بجائے مجھے جیل میں ڈلوا دیا: علیم خان 

عمران خان کو کہا بزدار اتنا ہی ایماندار ہے تو شوکت خانم کا انچارج لگادیں، اسے ہٹانے کی بجائے مجھے جیل میں ڈلوا دیا: علیم خان 
سورس: File

لاہور : آئی پی پی کے صدر عبدالعلیم خان نے کہا ہے کہ عمران خان ساڑھے تین سال اپنے بچوں سے اس لیے نہیں ملے کیونکہ بشریٰ بی بی نے انہیں کہا تھا کہ یہ بچے منحوس ہیں۔ عمران خان اپنی بہنوں کے بارے میں جو کہتے تھے وہ بتا نہیں سکتا۔ 

نجی ٹی وی کے مطابق عبدالعلیم خان نے کہا کہ انہوں نے آج سے دس بارہ سال قبل ایک جماعت میں نیک نیتی سے شمولیت کی تھی ، ہم نے نئے پاکستان کے لیے دن رات ایک کیا تھا۔  جب وہ وزیراعظم بنا تو اس نے جس شخص کو پنجاب اور کے پی میں ایسا وزیراعلی لگا دیا جنہوں نے جمعہ بازار لگا دیا ، میرٹ کی دھجیاں اڑائی گئی ۔

علیم خان نے کہا کہ میں نے بانی پی ٹی آئی کو کہا اگر عثمان بزدار ایماندار ہے تو ان کو شوکت خانم کا انچارج لگا دے ، میری ان باتوں کی وجہ سے مجھے جیل میں ڈال دیا گیا۔ جس جس شحص نے اس کا ساتھ دیا اس کے ڈسا گیا ، ان لوگوں کے ساتھ زیادتی کی گئی جنہوں نے نئے پاکستان کے لیے مخنت کی۔ 

انہوں نے کہا کہ ساڑے تین سال بانی پی ٹی آئی اپنے بچوں ساتھ اس لیے نہیں ملے کیونکہ اس کو گھر والی نے کہا تھا یہ بچے منحوس ہے ، جو اپنی اولاد کا نہیں وہ آپ عوام کا کیسے ہو سکتا ہے۔ بانی پی ٹی آئی جو اپنی بہنوں کے لیے کہتا تھا وہ میں یہاں بتا بھی نہیں سکتا ، ہم سے زیادہ اس کو کوئی نہیں جانتا ، نئی جنریشن کو خراب کیا جارہا ہے۔ 

مصنف کے بارے میں