کے پی کا اگلا وزیر اعلیٰ میں ہوں ،عمران خان اور پی ٹی آئی کا صفایا کرکے دم لوں گا: پرویز خٹک

09:55 PM, 21 Jan, 2024

نیوویب ڈیسک

نوشہرہ: پاکستان تحریک انصاف  پارلیمنٹیرین کے چیئرمین پرویز خٹک نے کہا ہے کہ  آئندہ انتخابات میں عمران خان اور پی ٹی آئی کا صفایا کر کے ہی دم لوں گا،  خیبر پختونخوا کا اگلا وزیراعلیٰ میں ہی  بنوں گا۔ 

پی ٹی آئی پارلیمینٹیرین کے چیئر مین نے نوشہرہ میں انتخابی  جلسے سے خطاب کرتے کہا کہ  پاکستان کے 24 کروڑ عوام اب عمران، نواز، زرداری اور مولانا کے دلفریب نعروں سے باخبر ہوچکے ہیں۔ ان کے سبز باغات دکھانے کی حقیقت قوم جان گئی ہے۔ یہ مداری کی طرح ڈگڈی کا کھیل تماشہ دکھا کر اپنا الو سیدھا کرنے میدان میں آتے ہیں اور جب یہ قوم کے ووٹوں سے اقتدار حاصل کرلیتے ہیں تو ان کے تیور ہی بدل جاتے ہیں۔

پرویز خٹک نے کہا کہ  عمران خان کی حکومت اگر قائم تھی تو وہ میری وجہ سے تھی،  جب میں نے راہیں جدا کیں تو نہ عمران رہا، نہ ان کی  حکومت،  ان کی سوچ یورپ اور امریکہ کی سوچ تھی، وہ صوبے کے غریب عوام کے مسائل سے بے خبر تھے۔

 سربراہ جے یو آئی ( ف ) کو ہدف تنقید بناتے  ہوئے پرویز خٹک نے کہا کہ مولانا فضل الرحمان کے پاس اتنی دولت کہاں سے آئی؟ یہ اسی لوٹ مار کی ہے۔  اسلام کے نام پر ووٹ مانگنے والے ہمیشہ اسمبلیوں میں پہنچ کر غریب عوام کو بھول گئے، انہوں نے منتخب ہو کر صرف اور صرف لوٹ مار کی۔

مزیدخبریں