سکول نہ جانے والے بچوں کی تعداد ڈھائی کروڑ سے تجاوز، پنجاب پہلے نمبر پر

08:50 PM, 21 Jan, 2024

نیوویب ڈیسک

اسلام آباد : وفاقی وزارت تعلیم کے ذیلی ادارے پاکستان انسٹیٹیوٹ آف ایجوکیشن کی یونیسکو کے تعاون بنائی گئی رپورٹ میں انکشاف کیا گیا ہے کہ پاکستان میں اسکول نہ جانے والے بچوں کی تعداد بڑھ کر دو کروڑ باسٹھ لاکھ تک جا پہنچی ہے۔

رپورٹ 2021 اور 2022 کے ڈیٹا پر تیار کی گئی ہے، رپورٹ کے مطابق پنجاب میں ایک کروڑ 11 لاکھ، سندھ میں 76 لاکھ، خیبرپختونخوا میں 36 لاکھ، بلوچستان میں 31 لاکھ اور اسلام آباد میں 80 ہزار بچے اسکول جانے سے محروم ہیں۔

رپورٹ میں بتایا گیا کہ اسکول جانے کی عمر کے انتالیس فیصد بچے اسکولوں سے باہر ہیں، بلوچستان میں سب سے زیادہ 65 فیصد بچے اسکول سے باہر ہیں۔ہائر سیکنڈری سطح پر 62 فیصد بچے، میٹرک سطح پر 40 فیصد، مڈل سطح پر 30 فیصد اور پرائمری سطح پر 36 فیصد بجے اسکول سے باہر ہیں۔

وفاقی وزارت تعلیم کے ذیلی ادارے پاکستان انسٹیٹیوٹ آف ایجوکیشن کی یونیسکو کے تعاون بنائی گئی رپورٹ وفاقی وزارت تعلیم کل جاری کرے گی۔
 

مزیدخبریں