لاہور:قومی اسمبلی کے لاہور سے حلقہ این اے 119 میں مسلم لیگ (ن) کے لئے بڑا بریک تھرو ہوا ہے۔ پی ٹی آئی کے قومی اور صوبائی اسمبلی کے امیدوار اور حامی مسلم لیگ (ن) کے حق میں دستبردار ہوگئے ہیں۔
پی ٹی آئی کے مہر محمد وسیم اپنے ہزاروں کارکنوں سمیت مسلم لیگ (ن) میں شامل ہوگئے ہیں۔ مہر محمد وسیم اور ان کے ساتھیوں نے حلقہ میں مریم نوازشریف کی حمایت کا اعلان کردیا۔
https://twitter.com/pmln_org/status/1749034468395106591
واضح رہے کہ سپریم کورٹ کے فیصلے کے بعد تحریک انصاف سے بلے کا نشان واپس لے لیا گیا ہے جس کے بعد پی ٹی آئی کے تمام حلقوں سے امیدوار آزاد حیثیت میں انتخابات میں حصہ لے رہے ہیں۔