افغانستان میں بھارت کا مسافر طیارہ  گر کر تباہ

12:37 PM, 21 Jan, 2024

نیوویب ڈیسک

بدخشاں:افغانستان میں بھارت کا مسافر طیارہ  گر کر تباہ ہوگیا۔افغان میڈیا کے مطابق افغان صوبے بدخشاں کے ضلع زیبک میں بھارت کا مسافر طیارہ پہاڑوں پر گر کر تباہ ہو گیا۔

افغان پولیس کے مطابق بھارتی مسافر طیارہ کل رات ریڈار سے غائب ہوا تھا، طیارہ بدخشاں کے شمال مشرقی حصے میں گر کر تباہ ہوا۔

افغان حکام کا کہنا ہے کہ واقعے کی تحقیقات کیلئے ایک ٹیم علاقے میں بھیج دی گئی ہے۔تاہم ابتدائی طور پر   حادثے کی وجہ فوری طور پر واضح نہیں ہو سکی ہے۔

مزیدخبریں