اولمپک ہاکی کوالیفائر:جرمنی سے سیمی فائنل میں شکست ،پاکستان  کے پاس اگلےمرحلے کے لیے آخری موقع باقی 

11:01 AM, 21 Jan, 2024

نیوویب ڈیسک

مسقط:اولمپک ہاکی کوالیفائر میں جرمنی سے سیمی فائنل میں شکست کے بعد پاکستان  کے پاس اگلےمرحلے کے لیے آخری موقع باقی  ہے۔جرمنی نے اسے پوری طرح آؤٹ کلاس کرتے ہوئے صفر کے مقابلے میں چار گولوں سے عبرتناک شکست دی۔

قومی ہاکی ٹیم اولمپک ہاکی کوالیفائر کے فائنل فور مقابلے میں شکست کے بعد اب تیسری پوزیشن کا میچ کھیلے گی۔اب پاکستان کے پاس آخری موقع ہے، اگر قومی ہاکی ٹیم تیسری پویشن کا میچ جیتنے میں کامیاب رہتی ہے تو پھر پیرس اولمپکس کیلئے کوالیفائی کرسکتی ہے۔

اس جیت کے ساتھ ہی جرمنی نے پیرس 2024 کے لیے کوالیفائی کر لیا ہے۔پاکستان کو اب پیرس اولمپکس میں کوالیفائی کرنے کے لیے تیسری پوزیشن کا میچ جیتنا لازمی ہے، کوالیفائرز کی ٹاپ تین ٹیمیں کوالیفائی کریں گی۔

مزیدخبریں