"کیا شادی آج کے دور میں ایک فلاپ شو ہے؟"۔۔۔ریشم کا شعیب ملک کی دوسری شادی پر صارفین سے سوال 

09:56 AM, 21 Jan, 2024

نیوویب ڈیسک

لاہور: لالی وڈ کی اداکارہ ریشم نے شعیب ملک اور ثنا جاوید  کی شادی پر صارفین سے سوال پوچھا ہے کہ " کیا شادی آج کے دور میں ایک فلاپ شو ہے"۔

ریشم نے انسٹا گرام پر ایک ویڈیو اپ لوڈ کی ہے اس کے آغاز میں انہوں نے کہاکہ  محبت کی انتہا اور پھر شادی اور پھر بیزاری اور دوریوں کا کھولتا ہوا سمندر"۔انہوں نے صارفین سے ان کی رائے دریافت کرتے ہوئے سوال کیا کہ “کیا شادی آج کے دور میں ایک فلاپ شو ہے؟۔اس جوڑی کی اچانک شادی نے سب کو حیران کردیا ہے ۔

مزیدخبریں