کراچی:شہر قائد آلودگی کی لپیٹ میں ہے۔ یہ ہرست میں تیسرے نمبر پر ہے۔آج کراچی کی فضائی آلودگی انتہائی مضرصحت ہے، ایئر کوالٹی انڈیکس کے مطابق آج کراچی آلودگی کے اعتبار سے دنیا کے آلودہ ترین شہروں کی فہرست میں تیسرے نمبر پر ہے۔
ایئر کوالٹی انڈیکس کے مطابق کراچی کی فضاؤں میں آلودہ ذرات کی مقدار 213 پرٹیکیولیٹ میٹرز ریکارڈ کی گئی ہے۔لاہور دنیا بھر میں آلودگی کے لحاظ سے پانچویں نمبر پر ہے۔ ایئر کوالٹی انڈیکس کے مطابق لاہور کی فضاؤں میں آلودہ ذرات کی مقدار 178 پرٹیکیولیٹ میٹرز ہے۔ آلودہ ترین شہروں کی فہرست میں بنگلا دیش کا دارالحکومت ڈھاکا پہلے نمبر پر ہے۔ایئر کوالٹی انڈیکس کے مطابق ڈھاکا کا ایئر کوالٹی انڈیکس 304 ریکارڈ کیا گیا ہے۔
درجہ بندی کے مطابق 151 سے 200 درجے تک آلودگی مضر صحت ہے جبکہ 201 سے 300 درجے تک آلودگی انتہائی مضرِ صحت ہوتی ہے۔ایئر کوالٹی انڈیکس کے مطابق 301 سے زائد درجہ خطرناک آلودگی کو ظاہر کرتا ہے