’ابھی واپس جاؤ‘،تل ابیب میں ہزاروں افراد کا نیتن یاہو حکومت کے خلاف سخت احتجاج، نئے انتخابات کا مطالبہ

08:01 AM, 21 Jan, 2024

نیوویب ڈیسک

تل ابیب :تل ابیب میں ہزاروں افراد نے  نیتن یاہو کی حکومت کے خلاف سخت احتجا ج کرتے ہوئے  نئے انتخابات کا مطالبہ کیا ہے۔

متاثرہ خاندانوں سے تعلق رکھنے والے مظاہرین کا کہنا تھا کہ نیتن یاہو حکومت نے 7 اکتوبر کے روز ہمیں نظرانداز کیا اور اسکے بعد ہر روز ہمیں نظرانداز کر رہی ہے۔

مظاہرین کا کہنا تھا کہ اس صورتحال کو بدلنے یا اس کی مرمت کرنے کی طاقت ہمارے پاس ہے اس لیے اس حکومت کو اب واپس گھر جانا پڑے گا جس پر مظاہرین کے ہجوم نے ’ابھی واپس جاؤ‘ کے نعرے بلند کرنا شروع کردیے۔

مزیدخبریں