اسلام آباد (شیراز احمد شیرازی) پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے سپیکر قومی اسمبلی پر برہمی کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ بقیہ استعفے قبول نہیں کرنے تو اپوزیشن لیڈر سمیت دیگر عہدے پی ٹی آئی کو دیں۔
تفصیلات کے مطابق چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان اور سابق سپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر کی ملاقات کی اندرونی کہانی نیو نیوز نے حاصل کر لی۔ عمران خان سپیکر قومی اسمبلی پر برہم، انہوں نے اسد قیصر کو ہدایت کی ہے کہ سپیکر راجہ پرویز اشرف سے ملیں اور بقیہ استعفے قبول کرنے کا کہیں۔
عمران خان نے کہا کہ اگر بقیہ استعفے قبول نہیں کرنے تو اپوزیشن لیڈر سمیت دیگر عہدے تحریک انصاف کو دیں ، آج جو کررہے ہیں انہیں بھگتنا پڑے گا، مونس الٰہی کو کسی صورت اکیلا نہیں چھوڑوں گا۔
ذرائع کے مطابق پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئرمین اور سابق وزیراعظم عمران خان نے اسد قیصر کو اسلام آباد میں موجود رہ کر عوامی رابطہ کمیٹی تشکیل دینے کی ہدایت بھی کی۔
عمران خان سپیکر قومی اسمبلی پر برہم، اسد قیصر اور چیئرمین پی ٹی آئی کی ملاقات کی اندرونی کہانی
11:49 PM, 21 Jan, 2023