اسلام آباد: امریکی سائفر کے ذریعے مبینہ سازش کے تحت عمران خان کی حکومت ہٹانے کی تحقیقات کے معاملے پر سپریم کورٹ میں دائر چیمبر اپیلیں سماعت کیلئے مقرر کر دی گئی ہیں۔
تفصیلات کے مطابق سپریم کورٹ آف پاکستان کے جسٹس سردار طارق مسعود مذکورہ چیمبر اپیلوں پر 24 جنوری بروز منگل کو سماعت کریں گے۔
واضح رہے کہ درخواستیں مبینہ عالمی سازش کے ذریعے عمران خان کی حکومت ہٹانے کی تحقیقات کیلئے دائر کی گئی تھیں تاہم رجسٹرار سپریم کورٹ نے درخواستوں پر مختلف اعتراضات عائد کرتے ہوئے انہیں واپس کر دیا تھا۔
ذرائع کے مطابق درخواست گزاران نے رجسٹرار سپریم کورٹ کے اعتراضات کے خلاف اپیلیں دائرکر رکھی ہیں۔