وزیراعلیٰ پنجاب کا سندھ کے سیلاب متاثرین کیلئے 1 ارب روپے کا اعلان 

وزیراعلیٰ پنجاب کا سندھ کے سیلاب متاثرین کیلئے 1 ارب روپے کا اعلان 

لاہور: وزیراعلیٰ پنجاب چوہدری پرویز الٰہی نے کہا ہے کہ پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئرمین عمران خان کی ہدایت پر سندھ کے سیلاب متاثرین کو ایک ارب روپے دینا چاہتے ہیں مگر سندھ حکومت تعاون نہیں کر رہی۔ 
تفصیلات کے مطابق سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر جاری پیغام میں وزیراعلیٰ پنجاب چوہدری پرویز الٰہی نے کہا کہ ’سندھ کے سیلاب متاثرین کیلئے عمران خان کی ہدایت کے مطابق ایک ارب روپے دینا چاہتے ہیں۔ سیلاب متاثرین کی مدد فلاحی کام ہے، سندھ کا عدم تعاون ناقابل فہم ہے۔ حکومت پنجاب اور متعلقہ ادارے ہر طرح سے سندھ حکومت سے رابطہ کر چکے ہیں۔ پنجاب سندھ کے متاثرہ بھائیوں کیلئے اپنی کمٹمنٹ پوری کرے گا۔‘ 

انہوں نے کہا کہ ’ پنجاب حکومت نے سندھ کے سیلاب متاثرین کیلئے ایک ارب روپے کے فنڈز رکھے۔ مستند ڈیٹا ملنے پر ایک ارب روپے سندھ حکومت کو دئیے جائیں گے۔ سندھ حکومت نے سیلاب متاثرین کا ڈیٹا نہیں دیا۔ پنجاب حکومت کی طرف سے باضابطہ طور پر ایک ارب روپے کی فراہمی کیلئے خط کا جواب بھی سندھ نے نہیں دیا۔ ‘ 

پاکستان مسلم لیگ (ق) اور وزیراعلیٰ پنجاب چوہدری پرویز الٰہی نے ایک اور ٹویٹ میں مزید کہا کہ ’وفاقی حکومت نے پنجاب کو سیلاب متاثرین کے لئے کوئی پیسہ نہیں دیا۔‘ 

مصنف کے بارے میں