پشاور : خیبرپختونخوا کے نگراں وزیر اعلیٰ محمد اعظم خان نے عہدے کا حلف اٹھا لیا ۔حلف برداری کی تقریب گورنرہاﺅس پشاور میں منعقد ہوئی، گورنر حاجی غلام علی نے نامزد ونگراں وزیر اعلیٰ اعظم خان سے حلف لیا ۔
خیبرپختونخوا میں نگراں وزیر اعلیٰ کی تعیناتی کا عمل مکمل ہوگیا۔تقریب میں وفاقی وزیر مذہبی امور مفتی عبدالشکور،وزیر اعظم کے مشیر امیر مقام، سپیکر مشتاق احمد غنی،سابق گورنر اقبال ظفر جھگڑا، چیف سیکرٹری شہزاد خان بنگش ، آئی جی پولیس معظم جاہ انصاری ، سابق اپوزیشن لیڈر اکرم درانی ، غلام احمد بلور دیگر سیاسی و سماجی شخصیات نے شرکت کی ۔
اعظم خان کو گزشتہ روز سابق وزیر اعلیٰ محمود خان او راپوزیشن لیڈر اکرم درانی نے باہمی اتفاق رائےسے نگراں وزیر اعلیٰ کے لئے نامز د کیا تھا۔ محمداعظم خان خیبرپختونخوا کے سابق چیف سیکرٹری اور نگراں صوبائی کابینہ میں وزیر بھی رہ چکے ہیں ۔