لاہور: نوید اکرم چیمہ نے نگران وزیراعلیٰ کے منصب سے انکار کی خبروں کی تردید کرتے ہوئے کہا ہے کہ جو بھی ذمہ داری دی جائے گی قبول کروں گا۔
تفصیلات کے مطابق وزیراعلیٰ پنجاب چوہدری پرویز الٰہی نے نوید اکرم چیمہ سے ٹیلیفونک رابطہ کیا جس دوران موجودہ سیاسی صورتحال اور پنجاب میں نگران وزیراعلیٰ کے معاملے پر بات چیت ہوئی۔
ذرائع کے مطابق نوید اکرم چیمہ نے نگران وزیر اعلیٰ کے منصب سے انکار کی تردید کرتے ہوئے کہا کہ پنجاب میں اہم ترین منصب قبول کرنے سے انکار نہیں کیا، جو بھی ذمہ داری دی جائے گی قبول کروں گا ۔
نوید اکرم چیمہ کی نگران وزیراعلیٰ کے منصب سے انکار کی خبروں کی تردید
04:46 PM, 21 Jan, 2023