پولیس نے راکھی ساونت کو انسانی بنیادوں پر رہا کردیا

02:50 PM, 21 Jan, 2023

ممبئی: بالی ووڈ  کی اداکارہ  راکھی ساونت کو ممبئی کی پولیس نے انسانی ہمدردی کی بنیاد پر رہا کر دیا۔

 بھارتی میڈیا کے مطابق  پولیس تھانے میں  راکھی ساوت سے کئی گھنٹے تک تفتیش کی، دوران  تفتیش راکھی نے اپنا موبائل پولیس کو  دے دیا ہے اور مکمل تعاون کی یقین دہانی بھی کرائی ہے ، بھارتی میڈیا نے  راکھی ساونت  کی رسائی کی  تصدیق کردی ۔ 


خیال رہے کہ راکھی ساونت کو ممبئی کے امبولی پولیس نے 19 جنوری کو اداکارہ شیرلین چوپڑا کی شکایت پر گرفتار کیا تھا۔شیرلین چوپڑا نے راکھی  پر بھارتی صحافیوں کو شیرلین کی  نازیبا ویڈیوز دکھانے غیر اخللاقی  زبان کے استعمال کے الزامات عائد کیئے تھے ، جس کے بعد راکھی کو پولیس نے گرفتار کر لیا تھا۔

پولیس کے مطابق راکھی ساونت کو عدالت میں پیش کیے جانے سے قبل ہی انہوں نے ضمانت کے کاغذات دکھائے اور انہیں انسانی ہمدردی کی بنیاد پر چھوڑ دیا گیا ۔
 

مزیدخبریں