باپ بیٹی کی لازوال محبت ،والپینٹنگ بنانے میں مدد کی ویڈیو نے دیکھنے والوں کے دل جیت لیئے

01:54 PM, 21 Jan, 2023

 ایک باپ کی اپنی بیٹی کی دیوار کے اسکربل کو سٹینسل پینٹنگ میں تبدیل کرنے کی ویڈیو  سوشل میڈیا  پر وائرل ہو رہی ہے۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر وائرل ہونے والی  ویڈیو   دییکھا جاسکتا ہے کہ ایک بچی دیوار پر کارٹون کردار مکی ما ؤس کی تصویر بنانے کی کوشش کررہی ہے اتنے میں اسکا باپ کمرے میں مکی ماؤس کا سٹینسل لئے داخل ہو تا ہے ۔

ننھی بچی کی پینٹنگ مدد کرتے  ہوئے باپ  سٹینسل کو ڈھانپنے کے لیے اسپرے پینٹ کا استعمال کرتا ہے، اس بات کو یقینی بناتا ہے کہ اس کی بیٹی کا فن مسخ نہ ہو۔ وہ اسی عمل کو جاری رکھتا ہے اور سٹینسل پروڈکٹ میں بیٹی کے وال آرٹ کو بھی شامل کرتا ہے۔ فائنل آؤٹ پٹ مسحور کن لگ رہا ہے اور اس پر ان کی بیٹی  کے ردعمل نے  دیکھنے والوں کے  دل جیت لیئے۔

 https://twitter.com/TheFigen_/status/1615692969100673024

ویڈیو کو چھ ملین سے زیادہ ویوز، 87,000 لائکس اور 14,000 سے زیادہ ٹویٹس مل چکے ہیں۔ 


 

مزیدخبریں