اسلام آباد (شیراز احمد شیرازی) حکومت کی طرف سے راجہ ریاض بچاؤ مشن کے تحت تحریک انصاف کے مزید اراکین کے استعفوں کی منظوری پر کام جاری ہے ۔ 4 دن میں پی ٹی آئی کے 70 ارکان کے استعفے منظور ہو چکے ہیں۔ اب تحریک انصاف کے ایوان میں مجموعی اراکین کی تعداد 74 ہے۔
نیو نیوز کے مطابق ان 74 میں سے 46 اراکین کے استعفے منظوری کے مراحل میں ہیں۔ 74 میں سے 20 اراکین کا گروپ منحرف اراکین پر مشتمل ہے اور انہوں نے استعفی نہیں دیا ۔
عمران خان سمیت چار اراکین نے ابھی تک ضمنی انتخابات میں کامیابی کے باوجود حلف نہیں اٹھایا۔چار ایم این ایز ایسے ہیں جو اسمبلی آتے ہیں نہ ہی انہوں نے استعفی دیا ہے۔ عمران خان سات نشستوں سے ضمنی انتخابات میں کامیاب ہوئے مگر ان کی ایک نشست ہی کاؤنٹ کی گئ ہے۔وہ قانونی طور پر ایک ہی نشست رکھ سکتے ہیں۔