لاہور:وزیراعظم شہبازشریف کا کہنا ہے کہ کسان پیکج پر عملدرآمد حکومت کی اولین ترجیح ہے،زرعی ٹیوب ویلز کی شمسی توانائی پرمنتقلی کیلئے ہنگامی بنیادوں پر اقدامات کررہے ہیں۔
وزیراعظم شہبازشریف کی زیر صدارت کسان پیکج پرعملدرآمد سے متعلق جائزہ اجلاس ہوا،وزیر اعظم کا کہنا تھا کہ ٹیوب ویلز شمسی توانائی پر منتقل ہونےسے فی ایکڑ لاگت میں کمی آئے گی، انہوں نے ٹیوب ویلز کو شمسی توانائی پر منتقل کرنے کیلئے پیش کی گئی تجاویز کی تعریف کی ۔
وزیر اعظم کا کہنا تھا کہ حکومت زراعت کی ترقی اورکسانوں کی خوشحالی کیلئے اقدامات کررہی ہے، چھوٹے کاشتکاروں کو قرض کے حصول میں سہولت،بیج کی بروقت فراہمی کسان پیکج میں شامل ہے، کسان پیکج کے بارےمیں کسانوں کی تمام تنظیموں کو مشاورت کا حصہ بنایا جائے، کسان پیکج پرعملدرآمد کیلئے صوبوں سے مشاورت و تعاون بھی یقینی بنایا جائے۔
وزیراعظم نے ہدایت کی کہ کپاس کی پیداوارمیں اضافےکیلئےجدیدبیج متعارف کرانےکےاقدامات کوجلدحتمی شکل دی جائے۔