پی ٹی آئی کا ارکان اسمبلی کے استعفوں کو عدالت میں چیلنج کرنے کاکوئی ارادہ نہیں، فواد چودھری

11:32 AM, 21 Jan, 2023

لاہور:تحریک انصاف (پی ٹی آئی ) کے رہنما  فواد چودھر ی کا کہنا ہے کہ پارٹی  ارکان اسمبلی کے استعفوں کو عدالت میں چیلنج کرنے کاکوئی ارادہ نہیں رکھتی۔

سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنے  پیغام میں پی ٹی آئی کے رہنما  فواد چودھر ی کا کہنا تھا کہ ارکان نے استعفی عام انتخابات کی راہ ہموار کرنے کے لیے دیا۔وہ منزل اب قریب ہے۔

فواد چودھر ی  نے لکھا اس وقت چونسٹھ فیصد نشستیں خالی ہوچکی ہیں ،پنجاب اور خیبرپختونخوا میں عام انتخابات کا ڈھول بج چکاہے ،مرکز  ،سندھ اور بلوچستان میں عام انتخابا ت چند ہفتوں کی دوری پر ہیں۔

انہوں نے کہا عام انتخابات ہی ملک  میں موجود تمام  بحرانوں  کا واحد حل ہیں ،سیاسی استحکام کے بغیر آئی ایم ایف پروگرام میں جانا تباہ کن ہوگیا ،ایسا کیاگیا تو سیاسی عدم استحکام بڑھے گا اور صورتحال مزید خراب ہوگی۔

مزیدخبریں