لاہور:تحریک انصاف (پی ٹی آئی ) کے رہنما فواد چودھر ی کا کہنا ہے کہ پارٹی ارکان اسمبلی کے استعفوں کو عدالت میں چیلنج کرنے کاکوئی ارادہ نہیں رکھتی۔
سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنے پیغام میں پی ٹی آئی کے رہنما فواد چودھر ی کا کہنا تھا کہ ارکان نے استعفی عام انتخابات کی راہ ہموار کرنے کے لیے دیا۔وہ منزل اب قریب ہے۔
فواد چودھر ی نے لکھا اس وقت چونسٹھ فیصد نشستیں خالی ہوچکی ہیں ،پنجاب اور خیبرپختونخوا میں عام انتخابات کا ڈھول بج چکاہے ،مرکز ،سندھ اور بلوچستان میں عام انتخابا ت چند ہفتوں کی دوری پر ہیں۔
تحریک انصاف ممبران اسمبلی کے استعفوں کو عدالت میں چیلنج کرنے کا کوئ ارادہ نہیں رکھتی،تمام اراکین نے استعفیٰ ملک میں عام انتخابات کی راہ ہموار کرنے کیلئے دیا تھا وہ منزل اب قریب ہے،اس وقت 64% نشستیں خالی ہو چکی ہیں پنجاب اورخیبرپختونخواہ میں عام انتخابات کا ڈھول بج چکا https://t.co/7yJAfrVRTX
— Ch Fawad Hussain (@fawadchaudhry) January 21, 2023
انہوں نے کہا عام انتخابات ہی ملک میں موجود تمام بحرانوں کا واحد حل ہیں ،سیاسی استحکام کے بغیر آئی ایم ایف پروگرام میں جانا تباہ کن ہوگیا ،ایسا کیاگیا تو سیاسی عدم استحکام بڑھے گا اور صورتحال مزید خراب ہوگی۔