منی لانڈرنگ کیس ،ایف آئی اے نے سلیمان شہباز کو بے گناہ قرار دے دیا

11:14 AM, 21 Jan, 2023

نیوویب ڈیسک

اسلام آباد :وفاقی تحقیقاتی ادارہ (ایف آئی اے) نے وزیراعظم شہباز شریف کے بیٹے سلیمان شہباز کو منی لانڈرنگ کیس میں بے گناہ قرار دے دیا۔

اسپیشل کورٹ سینٹرل میں ایف آئی اے منی لانڈرنگ کیس میں سلیمان شہباز کی عبوری ضمانت پر سماعت ہوئی، سلیمان شہباز عبوری ضمانت مکمل ہونے پر پیش ہوئے۔

ایف آئی اے کی جانب سے عدالت میں کہا گیا کہ سلیمان شہباز کے خلاف منی لانڈرنگ اور کسی قسم کے کک بیکس کے ثبوت نہیں ملے،سلیمان شہباز اور طاہر نقوی کے کیس میں ملوث ہونے کے ثبوت نہیں ملے۔

ایف آئی کی جانب سے بے گناہ قرار دیے جانے کے بعد سلیمان شہباز اور طاہر نقوی نے اسپیشل کورٹ سینٹرل سے اپنی ضمانت کی درخواست واپس لے لی۔

عدالت کے باہر میڈیا سے گفتگو  میں سلیمان شہباز سے  جوکر والی انکی ٹوئٹ کے حوالے سے سوال کیا گیا کہ کیا انہوں نے  ٹوئٹ میں وزیر خزانہ کو جوکر کہا تھا؟ جس پر سلیمان شہباز کا کہنا تھا کہ  پی ٹی آئی نےاپنے دور حکومت میں 5 وزیر خزانہ تبدیل کیے تھے، آخری 3 کو جوکر کہا۔

 ایک  صحافی نے سوال کیا کہ کیا  اس میں مفتاح اسمٰعیل بھی شامل تھے ؟ سلیمان شہباز نے جواب دیا کہ میں نے کسی کا نام نہیں لیا۔

 واضھ رہے کہ سلیمان شہباز  ایف آئی اے میں درج منی لانڈرنگ کیس  اور  قومی احتساب بیورو (نیب) میں  آمدن سے زائد اثاثوں کے مقدمات میں نامزد  ہیں۔جس میں سے ایف آئی اے  نے آج سلمان شہباز شریف کو بے گناہ قرار دیدیا ہے  ۔ 

 
 

مزیدخبریں