چودھری پرویز الہٰی کا آج آخری دن، الیکشن کمیشن کل نگران وزیر اعلیٰ کا اعلان کرے گا، محسن نقوی مضبوط امیدوار

10:07 AM, 21 Jan, 2023

نیوویب ڈیسک

اسلا م آباد چیف الیکشن کمشنر  نے : پنجاب کے  نگران وزیراعلیٰ کی  تقرری کے حوالے سے اجلاس کل طلب کرلیا۔ چودھری پرویز الہٰی کا بطور وزیر اعلیٰ آج آخری دن ہے ۔محسن نقوی نگران وزیراعلیٰ کے لیے مضبوط امیدوار ہیں۔ 

 ذرائع کے مطابق چیف  الیکشن کمشنز  کی زیر صدارت ہونے والے اجلاس میں چیف  الیکشن کمشنز  اور ممبران  شریک ہوں گے ۔ الیکشن کمیشن  دو دن میں نگران وزیراعلیٰ کا فیصلہ کرنےکا پابند ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ  الیکشن کمیشن آئین کے آٹیکل 224 اے کے تحت فیصلہ کرے گا۔ نگران وزیر اعلی  کی تقرری کے بعد الیکشن کمیشن گزٹ نوٹیفکیشن جاری کرے گا۔ گزٹ نوٹیفکیشن کی کاپی ،صدر،وزیر اعظم،گورنر کو بھی بھجوائی جائے گی ۔ 

واضح رہے کہ نگران وزیراعلیٰ کے معاملے پر حکومت اور اپوزیشن کے درمیان اتفاق نہیں ہوسکا۔  حکومت نے نگران وزیراعلیٰ پنجاب کیلئے  نوید اکرم چیمہ اوراحمد نوازسکھیرا کا نام تجویز کیا ہےجبکہ اپوزیشن نے محسن نقوی اوراحد چیمہ کو نامزد کررکھا ہے۔

مزیدخبریں