پیٹرولیم مصنوعات کی قلت کے حوالے سے خبروں کا حقیقت سے کوئی تعلق نہیں ، وزارت پٹرولیم

09:54 AM, 21 Jan, 2023

نیوویب ڈیسک

اسلام آباد : وزارت پٹرولیم نے ملک میں پٹرولیم مصنوعات کی قلت کی اطلاعات مسترد کر دیں۔

وزارت پٹرولیم نے سوشل میڈیا پر پٹرولیم مصنوعات کی قلت کے حوالے سے چلنے والی افواہوں کی تردید کر دی ،وزارت پٹرولیم کی جانب سے کہا گیا ہے کہ  ملک میں تیل کے مطلوبہ ذخائر موجود ہیں، قلت کا کوئی امکان نہیں ۔

وزارت  پٹرولیم کے مطابق پاکستان سٹیٹ آئل اور دیگر کمپنیوں کے پاس پٹرولیم مصنوعات کے  مناسب ذخیرہ موجود ہے ،قلت کی خبروں کا حقیقت سے کوئی تعلق نہیں۔

مزیدخبریں