پی ٹی آئی عمران خان کو پارٹی صدارت سے ہٹائے کے خدشے کے پیش نظر جوابی پلان آف ایکشن تیار

08:57 AM, 21 Jan, 2023

نیوویب ڈیسک

اسلام آباد :پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی )کے چیئرمین عمران خان کو پارٹی صدارت سے ہٹائے  کے خدشے کے پیش نظر  پارٹی  نے جوابی پلان آف ایکشن تیار کر لیا ۔

ذرائع کے مطابق پارٹی نے عمران خان کو  پی ٹی آئی کا پیٹرن  انچیف بنانے پر غور شروع کردیا ہے ،اس حوالے سے تحریک انصاف کے سینئر رہنماوں نے  مشاورت  کی  ، سینئر قیادت  نے  عمران خان کے خلاف ہر حربہ ناکام بنانے کا فیصلہ کیا ہے ۔

 

ذرائع  کا کہنا ہے کہ  عمران خان بطور پیٹرن انچیف بھی مکمل اختیارات کے ساتھ پارٹی سربراہی جاری رکھ سکیں گے۔

واضح رہے کہ  پی ٹی آئی میں فی الحال پیٹرن انچیف کا عہدہ موجود نہیں ،نئے عہدے کیلئے پارٹی آئین میں تبدیلی کی ضرورت نہیں ہوگی ۔

مزیدخبریں