آصف زرداری بھی نئے الیکشن چاہتے ہیں ، ایاز صادق

11:33 PM, 21 Jan, 2022

نیوویب ڈیسک

لاہور: پاکستان مسلم لیگ (ن) کے رہنما و سابق اسپیکر قومی اسمبلی ایاز صادق نے دعویٰ کیا ہے کہ سابق صدر آصف زرداری بھی نئے الیکشن چاہتے ہیں۔

نجی ٹی وی کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے ایاز صادق کا کہنا تھاکہ آصف زرداری نے مجھ سے خود کہا ہے کہ اس پارلیمنٹ میں جو بھی حکومت بنائے گا، وہ اپنے آپ کو خراب کرے گا۔ آصف زرداری نے مجھے سے کہا ہے کہ پاکستان کے مسائل کوئی ایک جماعت حل نہیں کر سکتی اور سب کو مل کر کام کرنا ہو گا۔

ایاز صادق کا کہنا تھا کہ ن لیگ کے رابطے ایم کیو ایم کے تینوں دھڑوں، جی ڈی اے اور باپ پارٹی سے بھی ہیں۔

تحریک عدم اعتماد کے سوال پر ایاز صادق نے کہا کہ تحریک عدم اعتماد کی تیاری کر لی ہے، اب اپوزیشن کی تمام جماعتوں کو فیصلہ یہ کرنا ہے کہ یہ تحریک پیش کب کرنی ہے۔ پی ٹی آئی کے ارکان کی حیران کن تعداد ہمارے ساتھ ہے اور وہ ارکان کہتے ہیں کہ الیکشن آزاد لڑ لیں گے مگر پی ٹی آئی کے ٹکٹ پر نہیں لڑیں گے۔

مزیدخبریں